Live Updates

پاکستانی قوم نے کبھی آمریت کا استقبال نہیں کیا ، عمران خان کا قوم پر مارشل لاء کی حمایت کا الزام شرمناک ہے ،4مارشل لاء نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، 99میں اقتدار پر قبضہ کرنے والوں نے خود ہی مٹھائی تقسیم کرنے کا ڈرامہ رچایاتھا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیا ن

پیر 18 جولائی 2016 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے کبھی آمریت کا استقبال نہیں کیا ، عمران خان کا قوم پر مارشل لاء کی حمایت کا الزام شرمناک ہے ،4مارشل لاء نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، 99میں اقتدار پر قبضہ کرنے والوں نے خود ہی مٹھائی تقسیم کرنے کا ڈرامہ رچایاتھا۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مارشل لاء کے حق میں ان کے بیانات آئین سے متصادم ہیں ، چار مارشل لا ؤں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے کبھی فوجی آمریتوں کا استقبال نہیں کیا۔ عمران خان کا قوم پر مارشل لاء کی حمایت کرنے کا الزام شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

12اکتوبر 1999کو اقتدار پر قبضہ کرنے والوں ہی نے دو تین جگہ مٹھائی تقسیم کرانے کا ناکام ڈرامہ رچایا۔ وزیرریلوے نے کہا کہ مارشل لا?ں کے خاتمہ کے لئے سیاسی جماعتوں اور عوام نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔ مارشل لاء کے حق میں عمران کے بیانات بدنیتی پر مبنی اور ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائی وہ تاریخ سے بابلد ہیں یا انہیں جمہوریت راس نہیں آتی۔ جمہوریت کا تسلسل ہی شفافیت ، میرٹ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنا سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات