Live Updates

ملک میں مارشل لاء کی دعوت دینے والوں کا انجام بہت برا ہوگا،سینیٹر عثمان کاکڑ

پشتونخوامیپ اور پشتون عوام نے ہمیشہ ملک میں مارشل لاء کی مخالفت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے عمران خان نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے جمہوری جماعت کبھی بھی ملک میں فوج کو خوش آمدید نہیں کہتے اور ملک میں مارشلاء کی دعوت دینے والے کبھی بھی جمہوری نہیں ہوسکتے اور یہ لوگ جب مایوس ہو جاتے ہیں تو کسی ڈکٹیٹر حکومت کے آنے کے انتظار میں رہتے ہیں اورملک کے عوام ترکی عوام کی طرح ہر مارشلاء کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،خصوصی بات چیت

پیر 18 جولائی 2016 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء) پشتونخواملی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لاء کی دعوت دینے والوں کا انجام بہت برا ہوگا ملک میں ہمیشہ امر قوتوں کے دور میں ملک مختلف مسائل کا شکار ہوا کلاشنکوف کلچر ‘ ہیروئن کلچر ‘ انتہائی پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دیا گیا پشتونخوامیپ اور پشتون عوام نے ہمیشہ ملک میں مارشل لاء کی مخالفت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے عمران خان نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے جمہوری جماعت کبھی بھی ملک میں فوج کو خوش آمدید نہیں کہتے اور ملک میں مارشلاء کی دعوت دینے والے کبھی بھی جمہوری نہیں ہوسکتے اور یہ لوگ جب مایوس ہو جاتے ہیں تو کسی ڈکٹیٹر حکومت کے آنے کے انتظار میں رہتے ہیں اورملک کے عوام ترکی عوام کی طرح ہر مارشلاء کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور پشتون عوام نے ملک میں ہر آنے والے مارشلاء کی پہلے بھی مخالفت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور سب سے زیادہ قربانیاں ہر مارشلاء کے دور میں پشتونوں نے دی ہے اور اگر مارشلاء کی حکومت ختم ہوئی ہے تو عوام کی طاقت کے بدولت ختم ہوئی ہے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف سے وردی نکلوانے اور آرٹیکل 6 کے تحت عوام کی طاقت کے بدولت مقدمہ درج ہوا اور ملک سے بھاگ گئے انہوں نے کہا کہ عوام کا جمہوریت سے دوستی اور مارشلاء سے ہمیشہ دشمنی رہی ہے عمران خان نے ملک میں مارشلاء کے آنے اور عوام کی جانب سے مٹھایاں تقسیم کرنے کے بیان کو غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل بھی عمران خان نے اس بات پر دھرنا دیا کہ شاید ملک میں مارشلاء نافذ ہو مگر وہ دھرنا ناکام ہوا اور ملک میں جب بھی مارشلاء نافذ ہوتا ہے تو عوام مٹھایاں تقسیم نہیں کرتے بلکہ ان کے درپردہ لوگ مٹھایاں تقسیم کرتے ہیں ملک کو جمہوری نظام نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ ہمیشہ ڈکٹیٹر کے دور میں ملک کو نقصان پہنچایا گیا ڈکٹیٹر کی حکومتوں نے کلاشنکوف اور ہیروئن کلچر کو عام کیا دہشت گردی‘ انتہائی پسندی کو فروغ دیا اور نیب زدہ لوگوں کو خرید کر اقتدار ان کے حوالے کیا اور ملک میں جب بھی کرپشن ہوئی ہے ان کے دور میں ہوئی ہے اور ایسی پارٹیاں بنائی گئیں جو ان کیلئے دیگر جمہوری سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں اپنا کردار ادا کریں لیکن عوام نے ہمیشہ ان سے نفرت کی آج اگر ملک جس تباہی و بربادی کا شکار ہے وہ ماضی میں ان کے کرتوتوں کی وجہ سے جمہوری حکومتوں کو ورثے میں ملیں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت کے حامی ہیں اور کسی بھی مارشلائی حکومت کو قبول نہیں کریں گے عوام اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ان کی سازشوں کو ناکام بنایا اور ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا انہوں نے کہا کہ ترکی کی عوام نے تاریخ رقم کر دی اور دنیا کو بتا دیا کہ عوام کی طاقت خدا کی طاقت ہے اور ملک میں ہر اس سازش کو ناکام بنایا جو جمہوریت کیخلاف کی گئی اور دنیا کو پیغام دیا کہ جب بھی ملک میں کوئی بھی حکومت آئے گی فوج کے ذریعے نہیں بلکہ عوامی طاقت کے ذریعے آئے گی اور اختیار عوام کو ہوگا کہ جس کو اقتدار میں لانا ہے اور عوام کی مرضی سے لانا ہوگا اور پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ اپنا اختیار کسی کو نہیں دیں گے اور جو لوگ عوام سے مایوس ہو کر مارشلاء کی باتیں کرتے ہیں وہ کبھی بھی جمہوریت اور سیاسی نہیں ہوسکتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :