گوجرانوالہ میں بس پر کا ر سواروں کی فا ئرنگ ،دو افراد زخمی

منگل 19 جولائی 2016 23:09

گوجرانوالہ۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جولائی ۔2016ء ) گوجرانوالہ میں کا روان کشمیر کے قا فلے میں شامل بس پر کا ر سواروں کی فا ئرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ،پو لیس اور دیگر قا نو ن نا فذ کر نیوالے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، تفصیل کے مطا بق گکھڑ منڈی کے قریب کا روان کشمیر کے قا فلے میں شامل بس کے ڈرائیور کی راستہ نہ دینے پر کا ر سواروں کے سا تھ تو تکار ہو ئی جس پر کا ر میں سوار افراد نے طیش میں آکر بس پر اندھا دھند فا ئرنگ کر دی جس کی زد میں آکر بس ڈرائیور طا لب اور عطاء الرحمن زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان فا ئرنگ کے بعد کا ر کو مو قع پر چھو ڑ کر فرار ہو گئے جبکہ واقعہ کی اطلا ع ملنے پر پو لیس اور حسا س اداروں کے اہلکا روں نے بڑی تعداد میں مو قع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :