اغواء و زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کودس سال قید ، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعرات 21 جولائی 2016 15:02

لاہور۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور اعجاز احمد نے اغواء و زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم جمال پٹھان کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ اسکی ساتھی ملزمہ کلثوم بی بی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان جمال پٹھان اور کلثوم بی بی پر عورتوں کے اغواء اور ان سے زبردستی غیر اخلاقی کام کروانے کے الزام میں مقدمہ درج تھا۔

ملزم جمال پٹھان کیخلاف نو سال ٹرائل جاری رہا ، استغاثہ کے گواہان کے بیانات اور فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم جمال پٹھان کو دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ پولیس نے عدالتی احکامات پر ملزم کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور منتقل کردیا گیا۔