سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ گیلانی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جولائی 2016 13:29

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ گیلانی کو گرفتار کرنے ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2016ء) : گارڈین عدالت میں یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضا گیلانی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صاحبزادی فضہ گیلانی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر فضا گیلانی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس کو 3 ستمبر تک گرفتاری کے حکم پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

فضا گیلانی کے سابق شوہر خرم خان نے اپنے بیٹے اسفند یار کی حوالگی کے لیے کیس دائر کر رکھا تھا۔ عدالت نے فضا گیلانی کو حکم جاری کیا کہ وہ خرم خان سے ان کے بیٹے کی ملاقات کروائیں، خرم خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ جس پر عدالت نے بارہا کہنے کے باوجود عدالتی حکم کی عدولی پر فضا گیلانی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :