ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان کارورل ہیلتھ سنٹر چوہنگ کا اچانک دورہ

بدھ 20 جولائی 2016 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے رورل ہیلتھ سنٹر چوہنگ کا اچانک دورہ کیااور ہیلتھ سنٹر میں کیے جانے والے انتظامات ،ادویات ،ڈاکٹروں اوردیگر پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت لاہور کے افسران بھی ڈی سی او لاہور کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہورنے ہیلتھ سنٹر کی مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے ہیلتھ سنٹر میں کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔ ڈی سی او لاہور نے آر ایچ سی چوہنگ میں جا ری سیوریج،چار دیواری اور دیگر ترقیاتی کا موں کا جا ئزہ بھی لیا اور اس میں استعمال ہو نے والے میٹریل کی کو الٹی کو بھی چیک کیا۔ علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور نے چوہنگ کے علاقے میں ہی واقع لائیو سٹاک ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا ۔ ڈی سی او لاہور نے وہاں پر بھینسوں کو گل گھوٹو اورپرندوں اور مرغیوں کو را نی کھیت سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات لگا کر مہم کا آغا ز کیا۔ انہوں نے ڈسپنسری میں جا نوروں کو دی جانے والی ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیا اس موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ بھی مو جود تھا۔