مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین کا لاہور سے اسلام آباد تک کشمیر کارواں کی کامیابی پرحافظ سعید کو خراج تحسین

بدھ 20 جولائی 2016 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جولائی ۔2016ء) مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین نے لاہور سے اسلام آباد تک کشمیر کارواں کی کامیابی پرحافظ محمد سعید کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انتہائی مختصر وقت میں لاکھوں افراد کی اس کارواں میں شرکت کرنے پر ان کی جماعت مبارکباد کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق، شیخ رشید احمد، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر، سید صلاح الدین،پیر سید ہارون علی گیلانی، جنرل (ر) امجد شعیب، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری و دیگر قائدین نے عظیم الشان کارواں پر جماعةالدعوة اور اس کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اگر کشمیریوں کو آزادی نہ دی تو یہ شرکاء سری نگر تک جائیں گے۔

ہم لاکھوں شرکاء کے کارواں میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :