بھارت ظلم و جبر اور قتل عام کے ذریعے کشمیر پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ،اس وقت عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی ضرورت ہے،چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی حقوق جسٹس (ر) علی نواز چوہان

بدھ 20 جولائی 2016 23:02

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی ۔2016ء) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم، اور وحشیانہ تشد د کا نوٹس لے لیا ہے جو بھارت کے اقوام متحدہ میں کئے گئے وعدے پر عملدر آمد کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کہ ان کا قانونی حق ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی حقوق جسٹس (ر) علی نواز چوہان نے کہا کہ ان کشمیریوں پر بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئے جانے والے جبر و ظلم کے باعث مقبوضہ کشمیر میں حالات خراب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے خلاف سازش برصغیر کی تقسیم کے وقت ہی شروع ہوگئی تھی‘انہوں نے بھارت ظلم و جبر اور قتل عام کے ذریعے کشمیر پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی ضرورت ہے جو مسئلہ کشمیر پر بے حس ہے ‘سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا جارہا ۔

متعلقہ عنوان :