قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات،الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری میرٹ اور مقررہ آئینی مدت میں کرنے پر اتفاق
بدھ 20 جولائی 2016 23:02
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کی شام قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے سلسلے میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ کی قائد حزب اختلاف سے اس ضمن میں یہ تیسری ملاقات تھی۔
(جاری ہے)
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا عمل آئین میں دی گئی مدت ختم ہونے سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔
اس سے پہلے بارہ اور سترہ جولائی کو بھی دونوں رہنماؤں میں اس سلسلے میں ملاقات ہو چکی ہے۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ ممبران کی تقرری صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی تاکہ ملک میں منصفانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔ملاقات کی روشنی میں وفاقی وزیر خزانہ وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے اور آج قائد حزب اختلاف سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.