سعودی عرب ، مقبول ویڈیو گیمز پوے مون گو کے خلاف فتوی جاری

جمعرات 21 جولائی 2016 18:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) سعودی عرب کے مذہبی امور سے متعلق اعلی ادارے نے حال ہی میں لانچ ہونے والی مقبول ویڈیو گیمز پوے مون گو کے خلاف فتوی جاری کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی مذہبی امور سے متعلق اعلی ادارے نے حال ہی میں لانچ ہونے والی مقبول ویڈیو گیمز پوے مون گو کے خلاف فتوی جاری کردیا ہے ۔۔اس ادارے نے 2001 میں جاری کیے گئے ایک فتوے کو ایک بار پھر نافذ کر دیا ہے۔

اس سے پہلے بھی پوے مون کے خلاف فتوی جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پوے مون گو سرکاری طور پر سعودی عرب میں دستیاب نہیں ہے۔ سعودی عرب خاصا قدامت پسند معاشرہ ہے۔ بہت سے لوگ پراکسی سرور کا استعمال کرتے ہوئے یہ گیم ڈان لوڈ کر کے کھیل رہے ہیں۔پوے مون گو 1996 کے ننٹینڈو کھیل پر مبنی ہے اور اس نے دنیا بھر میں دھوم مچا رکھی ہے۔اس کھیل میں کھلاڑی اصل دنیا میں جنات کارٹونوں کی تلاش کرتے ہیں۔مذہبی علما کی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس بارے میں بہت سے لوگوں کی جانب سوال پوچھنے پر پوے مون کے خلاف 2001 میں دیے گئے فتوے کو پھر سے جاری کیا گیا ہے۔اس فتوے میں کہا گیا ہے کہ پوے مون جوئے سے کافی ملتا جلتا کھیل ہے جسے اسلام قبول نہیں کرتا۔