آزاد کشمیرانتخابات:مسلم لیگ(ن)سرفہرست،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کا صفایا ہوگیا

اب تک کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ(ن)25سے زائد،پی ٹی آئی2،پیپلزپارٹی اورمسلم کانفرنس نےایک ایک سیٹ حاصل کی،آزادکشمیرکی قانون ساز اسمبلی کے41 میں سے30سےزائد حلقوں کے غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج سامنے آگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 جولائی 2016 21:46

آزاد کشمیرانتخابات:مسلم لیگ(ن)سرفہرست،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کا ..

مظفرآباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی2016ء) :آزاد کشمیر میں تخت اقتدار پر کون براجمان ہوگا؟اس کا فیصلہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے کردیا ہے،آزادکشمیرکی قانون ساز اسمبلی کے41 میں سے30 سےزائدحلقوں کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔جس کے تحت مسلم لیگ(ن)25سےزائد،تحریک انصاف2،پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس نےایک ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

آزادکشمیرکی قانون سازاسمبلی کےغیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق ایل اے13 باغ غربی کے مکمل غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار عتیق الرحمن19086ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔لاہورایل اے37 وادی2 میں پی ٹی آئی کے امیدوارغلام محی الدین دیوان نے1689ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ایل اے41 ویلی6میں تحریک انصاف کے امیدوار ماجد خان 2400 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

ایل اے38ملتان میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار سید شوکت شاہ 1218ووٹوں سے جبکہ ایل اے39راولپنڈی میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار اسد علیم شاہ 1038ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح ایل اے40وادی5 راولپنڈی میں نواز لیگ کے امیدوار امیدواراحمد رضا قادری2430 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔کوٹلی ایل اے9 نکیال میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوارسردار فاروق سکندر28495ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

ایل اے23نیلم میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار شاہ غلام قادر20120ووٹ لیکرجبکہ نارووال ایل اے33 جموں4 میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوارمیاں یاسررشید27015ووٹ لیکراورایل اے31گوجرانوالہ میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار اسماعیل گجر19574ووٹ لیکر کامیاب ہوئےہیں۔ایل اے 17 پونچھ 1 میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوارمسلم لیگ ن کے یاسین گلشن 20377 ووٹ،ایل اے 12 کوٹلی 5 میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوارراجا نثاراحمد 16628 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایل اے19 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارخالد ابراہیم26415 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔ایل اے22 میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوارسردار فاروق طاہر25723،بھمبر ایل اے7 میں چوہدری طارق25687 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔تاہم آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اب تک کے غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے تحت مسلم لیگ(ن)25سے زائد نشتیں جیت کرسب بڑی اکثریت والی جماعت بن گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :