لاہور ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے دوہزارریسٹورنٹس کی جیومیپنگ کرلی

جمعرات 21 جولائی 2016 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جولائی ۔2016ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے لاہورکے دوہزارریسٹورنٹس کی جیومیپنگ کرلی۔ پی آراے مہنگے ریسٹورنٹس کی درجہ بندی کرکے بہت جلد مزید اڑھائی سو ریسٹورنٹس میں ریسٹورنٹ انوائیس مانیٹرنگ سسٹم لگائے گا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی ایم ایم عالم روڈ،فورٹ روڈ،قذافی فوڈ سٹریٹ،ڈیفنس سمیت شہرکے مہنگے فوڈ پوائنٹس سمیت شہرکے پوش علاقوں میں قائم پانچ سو مہنگے ریسٹورنٹس کو رجسٹرڈ کرچکی ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی سیلز مانیٹرکرنے کیلئے شہر کے ایک سو بہتر ریسٹورنٹس میں ‘‘ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم’’لگا چکی ہے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے پی آراے کے محصولات میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے شہر بھر میں قائم ریسٹورنٹس کا اینڈرائیڈ بیسڈ سروے مکمل کرلیا ہے۔

پی آراے نے شہر میں قائم دوہزار ریسٹورنٹس کی جیومیپنگ کے بعد مہنگے اور ایئرکنڈیشنڈ ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے درجہ بندی کا عمل شروع کردیاہے۔۔ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی مہنگے ریسٹورنٹس کو رجسٹرڈ کرنے کے بعد بہت جلد نئے اڑھائی سو ریسٹورنٹس میں رمز لگائے گی جسکے ذریعے ریسٹورنٹس کی سیلز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ پی آراے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن حاصل نہ کرنے والے ریسٹورنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی تیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :