فریال تالپور نے آزادکشمیرکے عام انتخابات کے نتائج کو سائنٹیفک قرار دیدیا،عدم اطمینان کا اظہار

جمعرات 21 جولائی 2016 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے آزادکشمیر کے گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو سائنٹیفک قرار دیتے ہوئے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اگرچہ پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں نے بھرپور طریقے سے پارٹی کمٹمنٹ اور منشور کے مطابق الیکشن لڑا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی نتائج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر پری پول دھاندلی کی گئی ہے جس کو ہم جلد بے نقاب کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھونس اور دھاندلی کے خدشات کا اظہار کیا تھا (ن) لیگ کی حکومت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ محترمہ فریال تالپور نے کہا آزادکشمیر اور پنجاب میں بظاہر الیکشن کو صاف و شفاف دکھایا گیا جبکہ اندرون خانہ الیکشن میں بڑے وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے۔ جلد ہی پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے تمام امیدواروں کا اجلاس بلا کر حقیقت سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :