سپیکربلوچستان اسمبلی کی ائرپورٹ پرباکسرمحمدوسیم سے ملاقات

جمعرات 21 جولائی 2016 23:16

سپیکربلوچستان اسمبلی کی ائرپورٹ پرباکسرمحمدوسیم سے ملاقات

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جولائی ۔2016ء ) سپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے کوئٹہ ائرپورٹ پر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم جنہوں نے حال ہی میں ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور میڈل جیتا ہے سے ملاقات کی اور انہیں ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس کو ہدایت کی کہ وہ باکسر محمد وسیم کو آفیشلی طور پر ملاقات کیلئے ان کے چیمبر لے کر آئیں تاکہ سرکاری سطح پر ان کا باقاعدہ استقبال کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :