قندیل بلوچ قتل کیس ، ملزم وسیم کے بیانات میں تضاد ہے ۔ پولیس
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جولائی 2016 11:27
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2016ء) : پاکستان کی معروف و متنازعہ اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ گذشتہ روز قندیل بلقچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم کے بیانات میں تضاد ہے۔ ملزم وسیم نے پولی گرافک ٹیسٹ میں اقبالی بیان بھی ریکارڈ کروایا۔
ملزم وسیم نے بتایا کہ قندیل سمیت سب گھر والوں کو نیند کی گولیاں میں نے دیں۔(جاری ہے)
وسیم نے کہا کہ میں نے قندیل کا قتل اپنے کزن کے ساتھ ملکر کیا، میں نے قندیل کے بازو پکڑے جبکہ میرے کزن نے قندیل بلوچ کا گلہ دبایا۔ وسیم نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم بڑے بھائی نے فون کر کے طعنہ دیا اور مجھے قندیل بلوچ کے قتل پر اُکسایا، بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ مجھے قندیل کی ویڈیو اور تصاویر دکھا کر تنگ کرتے ہیں لہٰذا تم اسے قتل کر دو۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے ٹیسٹ کی رپورٹس دو ہفتوں میں موصول ہوں گی، ملزم کو ڈی این اے ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد واپس ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملزم وسیم نے قندیل بلوچ کو نشہ آور دوائی دودھ میں ملا کر پلائی جس کے بعد قندیل بلوچ کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.