دہشتگردوں‌کی جانب سے مذہبی رہنماوں کی ٹاگٹ کلنگ کا خدشہ ، وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جولائی 2016 12:40

دہشتگردوں‌کی جانب سے مذہبی رہنماوں کی ٹاگٹ کلنگ کا خدشہ ، وزارت داخلہ ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2016ء) : دہشتگردوں کی جانب سے مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کے خدشے کے پیش نظر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے ملک بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق ملک بھر میں مذہبی شخصیات کو نشانہ بنائے جانے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات ہیں۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ مخصوص فرقے کے رہنماؤں کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس کی بنا پر سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :