مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ (کل) ایران کا دورہ کریں گے

پاکستان اس دورہ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، توقع ہے کہ قومی سلامتی مشیر کا دورہ مطلوبہ اہداف حاصل کرے گا، سرکاری حکام

ہفتہ 23 جولائی 2016 22:44

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ایرانی حکومت کی دعوت پر (کل) ایران کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ( کل) اتوار کو ایران کے دورے پرروانہ ہونگے ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ایران کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں ۔سرکاری حکام کے مطابق ایران پاکستان کابرادر اور اہم ملک ہمسایہ ہے ۔ پاکستان اس دورہ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ توقع ہے کہ قومی سلامتی مشیر کا دورہ مطلوبہ اہداف حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :