عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں حکومتی کاکردگی کا13نکاتی چارٹرڈ پیش کردیا
پہلا قانون طاقتوراحتسابی قانون پاس کررہے ہیں،صوبائی فنانس چارٹر کمیشن بنا دیا گیا ہے،انصاف کیلئے جوڈیشری کمیشن بنا رہے ہیں،مدرسہ ریفارمز کررہے ہیں، ایم پی ایز کا کام صرف قانون سازی ہے،ترقیاتی کام بلدیات میں چلے جائینگے،کرپشن کے خلاف7اگست سے تحریک شروع ہوگی، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 25 جولائی 2016 18:08
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کا13نکاتی چارٹرڈ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب سے پہلا قانون زیادہ طاقتوراحتسابی قانون پاس کررہے ہیں،صوبائی فنانس چارٹر کمیشن بن گیا ہے،صوبائی فنانس کمیشن میں میرٹ پر فیصلے ہونگے،جوڈیشری کمیشن بنا رہے ہیں،مدرسہ ریفارمز کررہے ہیں،کرپشن کے خلاف7اگست سے تحریک شروع کررہے ہیں ، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں 15ہزار سے زائدافغان مہاجرین مقیم ہیں۔کہا جارہا ہے کہ ان کی وجہ سے دہشت گردی پھیل رہی ہے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ افغان مہاجرین کے ساتھ کسی طرح کی زیادتی نہ ہو کیونکہ کوئی بھی اپنا گھر چھوڑ کر مہاجرین کی طرح زندگی نہیں گزارتا۔(جاری ہے)
جبکہ ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میڈیا پر تشدد کی معذرت کرتا ہوں۔نعیم الحق سے انکوائری کا کہہ دیاہے جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کاروائی ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ کہتے ہیں کہاں ہے نیا کے پی کے؟تو آج میں کچھ نئی چیزیں دکھانے جا رہا ہوں۔انہوں نے 13نکاتی چارٹرڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ قدم اٹھانے جارہے ہیں جو ہمارے منشور کا حصہ تھے لیکن ہم کرنہیں کرسکے۔بلین ٹری سونامی ہماری بڑی کامیابی ہے۔30کروڑ درخت لگا چکے ہیں۔سروس حقوق کا ایکٹ،خیبر پختونخواہ پولیس میں کسی طرح کی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔تین سال پہلے صوبے میں سب سے زیادہ کرپشن تھی جبکہ آج تمام صوبوں میں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کے اندر سب سے زیادہ پیسہ خرچ ہوا ہے۔ہسپتالوں کیلئے ہماری حکومت نے وہ کام کیاجو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ہم نے ہسپتال کیلئے ایک نیا سسٹم بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام پہلی بار لے کر آئے ہیں۔بلدیاتی نمائندوں سے بات ہوگئی ہے۔ان کو اختیارات دینے کے ساتھ 33ارب روپیہ نیچے بلدیات میں گیا ہے۔اب آپ دیکھ سکیں گے کہ سندھ اور پنجاب میں نچلی سطح پر کتنی پاورزمنتقل ہوئی ہیں۔ارکان اسمبلی کا کام جو ساری دنیا میں ہے کہ صرف قانون سازی ہے اور قانون سازی کو چیک کرنا ہے،ترقیاتی کام بلدیات میں چلے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے احتساب کا قانون پاس کرنے لگے ہیں ،جو پہلے سے زیادہ طاقتوراحتسابی قانون ہوگا۔اداروں میں کرپشن کی ریکوری کرنے والوں کو 25فیصد ریکوری میں سے دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.