امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سید خورشید شاہ سے ملاقات ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور

پیر 25 جولائی 2016 23:21

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سراج الحق نے خورشید شاہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ۔