ملک بھر میں 70 ہزار ادویات کی قیمتوں‌میں‌اضافہ ، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 14:32

ملک بھر میں 70 ہزار ادویات کی قیمتوں‌میں‌اضافہ ، نوٹی فکیشن جاری کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء): ملک میں 70 ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں 70 ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 1.43 سے 2.86 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹی فکیشن جاری ہونے کے 15 دن بعد کیا جائے گا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ مہنگی ہونے والی ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، کینسر،ہیپاٹائٹس، دمہ، الرجی اور جلدی امراض سمیت دیگر امراض کی ادویات شامل ہیں۔