سرگنگا رام ہسپتال کی ایمرجنسی میں ماہانہ 35 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے،ایم ایس

منگل 26 جولائی 2016 22:45

لاہور۔26 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء ) سرگنگا رام ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان مطلوب مشہدی نے کہا ہے کہ ہسپتال وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی اور وارڈوں میں زیر علاج مریضوں کو ادویات کے علاوہ ڈسپوز ایبل آئٹمز بھی مفت فراہم کئے جاتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کے 19 وینٹی لیٹرز میں سے 18 مکمل طو رپر فنکشنل ہیں جبکہ ایک وینٹی لیٹر زیر مرمت ہے ،ڈاکٹر نعمان مطلوب نے مزید کہا کہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں ماہانہ تقریباً 35 ہزار مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جن میں گائنی ، جنرل سرجری اور جنرل میڈیسن کے مریض شامل ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں سینٹرل آکسیجن سسٹم مکمل طو رپر فنکشنل ہے،ڈاکٹر نعمان مطلوب نے کہا کہ مستحق اور غریب مریضوں اور سرکاری ملازمین کے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کے تشخیصی ٹیسٹ بھی مفت کئے جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سرگنگا رام ہسپتال کے شعبہ اطفال میں36 سینئر و جونئیر نرسز 24 گھنٹے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :