پی آئی اے کی لندن کیلئے پریمئر سروس کا آغاز 14 اگست سے ہوگا، اعظم سہگل چیئر مین پی آئی اے

منگل 26 جولائی 2016 22:45

پی آئی اے کی لندن کیلئے پریمئر سروس کا آغاز 14 اگست سے ہوگا، اعظم سہگل ..

لاہور۔26 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء ) پی آئی اے کے مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں ایئر لائن کے تمام شعبہ جات کو اپنی بھر پور کوششیں کرنی ہوں گی، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے قومی ایئر لائن کی جانب سے عنقریب شروع کی جانے والی پریمئر سروس کے بارے میں منعقدہ میٹنگ میں کیا ، اس موقع پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی آئی اے نے تمام شعبہ جات کو ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے کی پریمئر سروس کے مسافروں کو دوران پرواز خدمات، بہترین کوالٹی کے کھانے اور انٹرٹینمنٹ سسٹم کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ دوران پرواز بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کراچی میں 50 کیبن کریو کی ٹریننگ جاری ہے جن کو پی آئی اے اور سری لنکا کے ماہرین تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی آئی اے نے مزید بتایا کہ پی آئی اے پریمئر سروس کیلئے ائر بس A330 طیارہ ویٹ لیز پر حاصل کیاجارہا ہے جس سے پاکستان سے لندن کیلئے ہفتہ میں چھ پرواز چلائی جائیں کی جن میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن ہیتھرو ائر پورٹ کیلئے تین تین ہفتہ وار پروازیں شامل ہیں۔ طیارے کے حصول کے بعد اس کا رنگ ورغن تبدیل کرکے آزمائشی پروازیں شروع کی جائیں گی اور پریمئر سروس کا باقاعدہ آغاز 14 اگست سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :