سپریم کورٹ کی ڈی آئی جی سندھ پولیس علیم جعفری کی ترقی کے معاملے میں مجاز اتھارٹی کو دو ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

منگل 26 جولائی 2016 22:53

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی سندھ پولیس علیم جعفری کی ترقی کے معاملے میں مجاز اتھارٹی کو دو ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کوجسٹس امیرہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ نے ڈی آئی جی علیم جعفری کا معاملہ زیر غور لاکر انھیں اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کر دی ہے ،منظوری وزیر اعظم دیں گے اور معاملہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ بھیج دیا گیا ہے جبکہ علیم جعفری نے استدعا کی کہ وہ ستمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں، میری استدعاہے کہ ریٹائرمنٹ سے قبل ترقی دینے کا نوٹی فکیشن جاری کرانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مجاز اتھارٹی کو دو ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی بعدازاں عدالت نے عدالتی حکم پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :