پہلانشان حیدرپانے والے کیپٹن محمد سرور شہید کا68واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جولائی 2016 10:33

پہلانشان حیدرپانے والے کیپٹن محمد سرور شہید کا68واں یوم شہادت آج منایا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جولائی۔2016ء) پاکستان کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 68 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔جرات و بہادری کی درخشندہ مثال کیپٹن محمد سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران دشمن کی فائر کر دہ کئی گولیاں جسم کو چھلنی کر گئیں لیکن مادر وطن کا یہ جری بیٹا اپنے زخموں کی پروا کئے بغیر دشمن کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنا رہا اور جام شہادت نوش کیا۔انہیں اس جرات و بہادری کے اعتراف میں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نواز گیا۔ 1910 کو راولپنڈی کے گاوں سنگوڑی میں آنکھ کھولنے والے کیپٹن سرور شہید نے 1929 میں فوج میں شمولیت اختیار کی۔27 اپریل 1944 کو انہیں انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرادھون سے کمیشن ملا۔ عسکری سوجھ بوجھ کے پیش نظر 1946 میں انہیں مستقل کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :