پاک رینجرزاور بھارتی باڈرسیکورٹی فورس کا سالانہ اجلاس آج ہوگا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جولائی 2016 10:33

پاک رینجرزاور بھارتی باڈرسیکورٹی فورس کا سالانہ اجلاس آج ہوگا

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جولائی۔2016ء) پاک رینجرزاور بھارتی باڈرسیکورٹی فورس کا سالانہ اجلاس آج رینجرزہیڈکواٹرز میں ہو گا۔اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحد پر مشترکہ گشت ‘باڈرکراسنگ ‘روکنگ باونڈری پر فائرنگ سمیت دیگر معاملات زیربحث آئیں گے-بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا وفد ان دنوں اسلام آباد میں ہے۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان نے بھارتی سفیر سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وفد لاہور پہنچ گیا ہے اور آج رینجرز ہیڈ کوارٹر میں پاکستان رینجرز کےساتھ سالانہ میٹنگ ہوگی جس میں غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں اورسزا پوری کرنے والے قیدیوں کی رہائی پر بھی غور کیا جائےگا۔پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی اور بھارتی وفد کی قیادت ڈی جی، بی ایس ایف کرشن کمار شرما کر یں گے۔بھارتی وفد 28 جولائی کو وطن واپس چلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :