برطانوی خاتون کا غیرت کے نام پر قتل ، کیس کی تفتیش کا جائزہ لینے ڈی پی او جہلم پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جولائی 2016 14:13

برطانوی خاتون کا غیرت کے نام پر قتل ، کیس کی تفتیش کا جائزہ لینے ڈی پی ..

جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جولائی2016ء) : برطانوی خاتون سامعہ شاہد کا مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جس کے بعد سامعہ شاہد کے شوہر مختار کاظم نے انصاف کی اپیل کی اور شُبہ ظاہر کیا کہ سامعہ کو اس کے اہل خانہ نے مجھ سے شادی سے ناخوش ہونے پر قتل کیا۔اس سلسلے میں پولیس کے تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ سامعہ شاہد کے والد نے ان کے شوہر کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

سامعہ شاہد کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر تھانہ منگلہ کینٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایس ایچ او سے ملاقات کر کے تفتیش سے متعلق جائزہ لیا۔سامعہ شاہد کو صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کے ایک گاؤں ڈھوک پندوری میں مبینہ طور پر قتل کرنے کے جُرم میں ان کے والدین، سابق شوہر اور دیگر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے میں نامزد ملزمان نے سامعہ کے قتل کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سامعہ شاہد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ سامعہ شاہد کے والد سے پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کی جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا، دوسری جانب منگلہ پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق خاتون کے جسم کے نمونے لاہور کی فرانزک لیبارٹری میں بھیجے جاچکے ہیں اور رپورٹس کا انتظار ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سامعہ شاہد کے پہلے شوہر چودھری شکیل مفرور ہیں۔ چودھری شکیل کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :