وزیراعلیٰ کا مختلف شہروں اور ملک کے دیگر حصوں میں بارشوں سے ہونیوالے جانی نقصان پر دکھ اورافسوس کااظہار

حالیہ بارشوں کے تناظر میں ندی نالوں اوردریاوٴں میں پانی کے بہاوٴکی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت

بدھ 27 جولائی 2016 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں اور ملک کے دیگر حصوں میں بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔حالیہ بارشوں کے تناظر میں ندی نالوں اوردریاوٴں میں پانی کے بہاوٴکی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیالکوٹ کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاوٴ کو 24گھنٹے مانیٹر کیا جائے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل رکھے جائیں ۔