Live Updates

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا ہیپا ٹائٹس کے امراض سے بچاؤ سے آگاہی کے عالمی دن پرپیغام

بدھ 27 جولائی 2016 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہیپا ٹائٹس کے امراض سے بچاؤ سے آگاہی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک موذی مرض ہے ، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے، اس لئے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے بھی تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے عوام کو موثر انداز میں معلومات کی فراہمی ضروری ہے۔ ہیپاٹائٹس کے مرض کی روک تھام کیلئے تسلسل کے ساتھ موثر اقدامات کرنا ہوں گے اور اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کرنا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کی روک تھام اورمریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھر پور وسائل فراہم کررہی ہے اوراس ضمن میں لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سینٹر کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ادارہ جگرکے امراض میں مبتلا مریضوں کو جدید علاج معالجے کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہسٹیٹ آف دی آرٹ اس ادارے میں غریب مریضوں کا علاج مفت ہوگااورادارے میں جگر کے امراض کے حوالے سے تحقیقی کام بھی بھر پور انداز سے ہوگا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :