وزیر اعظم محمد نواز شریف کا انڈونیشیا میں پاکستانی طالب علم انیس کی طبی حالت کا ذاتی نوٹس

جکارتہ میں پاکستانی طالب علم انیس کا مکمل علاج معالجہ کرایا جائے اور ہر قسم کے اخراجات برداشت کئے جائیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف وزارت خارجہ کو ہدایت ذیابیطس کے مرض میں مبتلا پ طالب علم انیس کے کئی اعضاء ناکارہ ہو چکے ہیں

بدھ 27 جولائی 2016 23:17

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے انڈونیشیا میں پاکستانی طالب علم انیس کی طبی حالت کا ذاتی طور پر نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جکارتہ میں پھنسے پاکستانی طالب علم انیس کا مکمل علاج معالجہ کرایا جائے۔ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا پاکستانی طالب علم انیس کے کئی اعضاء ناکارہ ہو چکے ہیں۔

سفارتخانے کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انیس کے خاندان کی رہائش کا بھی انتظام کرے۔ انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانہ اس سے قبل بھی طالب علم کا علاج معالجہ کرا رہا تھا جو جکارتہ میں ایک نجی ہسپتال میں داخل تھا تاہم علاج معالجے کی لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے سفارتخانے کو اخراجات برداشت کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں اس کے علاوہ انیس کے خاندان کے لوگ بھی وہاں پہنچ گئے جن کی رہائش اور دیگر ضروریات کیلئے انتظامات کرنا مقصود تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمدنوازشریف نے پاکستانی طالب علم کی طبی حالت کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر قسم کے اخراجات برداشت کرے اور طالب علم انیس کے مکمل صحتیاب ہونے تک علاج معالجے کے تمام اخراجات کی ادائیگی یقینی بنانے کے ساتھ اس کے خاندان کی آمدورفت اور قیام سمیت تمام اخراجات برداشت کرے ۔

متعلقہ عنوان :