امجد صابری کا چہلم آج بعد از نماز ظہر ہو گا

امجد صابری کے قاتلوں‌کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جولائی 2016 12:15

امجد صابری کا چہلم آج بعد از نماز ظہر ہو گا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جولائی 2016ء) : معروف قوال امجد صابری کا چہلم آج بعد از نماز ظہر لیاقت آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ہو گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیئے جائیں گے، امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ کا کہنا تھاکہ ہم امجد صابری کے قاتلوں کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، امجد صابری کے قاتلوں کے گروہ کا تعین ہو چکا ہے جلد ہی امجد صابری کے قاتل قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :