قندیل بلوچ قتل کیس،ملزم بھائی کامزیدتین روزہ جسمانی ریمانڈ،مقتولہ کاموبائل فون اورنشہ آورگولیاں وملزم کاپاسپورٹ بھی برآمدکرلیاگیا

جمعرات 28 جولائی 2016 22:58

قندیل بلوچ قتل کیس،ملزم بھائی کامزیدتین روزہ جسمانی ریمانڈ،مقتولہ ..

ملتان ۔28جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی ۔2016ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث ملزم بھائی کا دوبارہ3روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے دوبارہ 31 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز انچارج ہومی سائیڈ سرکل تھانہ مظفرآباد عطیہ ناہید کی جانب سے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ملزم بھائی وسیم کو عدالت پیش کیاگیا پولیس کے مطابق ملزم سے مقتولہ کاموبائل فون اور نشہ آور گولیاں جو ملزم نے ساتھی حق نواز کیساتھ مل کر دیں وہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے ڈی جی خان میں واقع گھر سے برآمد کرلی گئیں ہیں، نیز ملزم وسیم کی ہی نشاندہی پر اس کا پاسپورٹ بھی ڈی جی خان میں واقع ٹریول ایجنسی سے برآمد کیاگیا جو ملزم نے قتل کے بعد اپنے بھائی عارف کے پاس سعو دی عرب جانے کیلئے ویزہ کے لئے دے رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :