قوم اوروطن کی خوشحالی کیلئے روزاول سے کوشاں ہیں،رہنماء اے این پی

اصغرخان اچکزئی،جمال الدین رشتیا،ہدایت اللہ کاکڑ،عبدالجبارکاکڑودیگرکاکنچوغی کلی سرہ غاڑہ کوئٹہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب

جمعرات 28 جولائی 2016 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ قوم اور وطن کی خوشحالی کیلئے روز اول سے کوشاں ہیں حکمرانوں اور پروردہ قوتوں نے وسائل پر قبضہ کرکے جنت نظیر وطن کے مالک ہونے کے باوجود دیار غیر میں محنت مزدوری پر مجبور ہیں دین میں اسلام اور تنگ نظر قوم پرستی کے دعویدار اپنے دعوؤں میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں نہ تو اسلامی نظام اور مذہبی شریعت محمدی کیلئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کی زحمت کی جبکہ صوبے میں 50 فیصد وسائل میں حصہ داری پشتون بیلٹ کو جنوبی پشتونخوا کے نام سے موسوم کرنے کی بازگشت اسمبلی کے فلور پر غلطی سے بھی نہ آسکی گلی کوچوں میں نعرے بازی سے پشتونوں کو مزید بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا قومی اجتماعی معاشی حقوق پر چھپ سادھ ایک گورنری اور چیف وزارتوں کی خاطر ہے اور 17 فیصد پر تین سالوں سے حکومت پر براجمان ہیں لہٰذا ہم قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ادراک کرلیں حقیقی قوم دوست قوت اور ابن الوقت مصنوعی ٹولیوں اور پروردہ قوتوں کے ایماء پر بننے والے گروہ میں پہنچان کر لیں پشتونوں کو ادراک ہو چلا ہے اور آئے روز فکرباچا خان سے وابستہ ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ‘ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمال الدین رشتیا صوبائی ترجمان مابت کاکا ‘ ضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ ‘ تحصیل صدر عبدالجبار کاکڑ ‘ مراد خان ‘ ڈاکٹر غلام صدیق ‘ عبدالقیوم کاکڑ ‘ غنی درانی ‘ حاجی داد خان ‘ انعام اللہ ‘ امیر جان اور فرید اللہ نے کنچوغی کلی سرہ غاڑہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس سے پہلے راغہ باکلزئی کراس کے مقام پر صوبائی قائدین کا پرتپاک استقبال اور ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا اس موقع پر کلی سرہ غاڑہ کنچوغی فردوس کلی اور ملاشاخ سے حبیب شاہ روزی خان ‘ ہمایوں خان ‘ سید محمدکاکو کی قیادت میں 65 افراد نے مذہبی قوم پرست اور سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ اس وقت ملک میں پشتونوں کیساتھ ہر شعبے میں امتیازی سلوک کیاجارہا ہے پشتون تیسرے درجے کے شہری کی حیثیت سے ابتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ایک منظم سازش کے تحت پشتونوں کی زراعت خود ساختہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کے ذریعے تباہ کیا گیا جبکہ صوبائی حکومت اور اس میں شامل جماعت کیسکو چیف کی نامزدگی میں شریک ہیں آج پشتون زمینداران سوال کریں کہ کیوں ہمارے ساتھ ہورہا ہے عوامی نیشنل پارٹی زراعت تباہی پر خاموش نہیں رہے گی اسی طرح گوادر کاشغر مغربی روٹ پر پشتونخواوطن کو یکسر نظرانداز کیا گیا واحد عوامی نیشنل پارٹی ہے جو اس ایشو کو اعلیٰ حکومتی فورسز اور عوامی حلقوں میں اس پر زبردست احتجاج کیا ہم ترقی مخالفت نہیں بلکہ انتہاء پسندی ‘ رجعت پسندی اور دہشت گردی کا شکار پشتونخوا وطن کیلئے وفاق سے اپنے غضب شدہ حقوق کی بحالی چاہتے ہیں مقررین نے کہا کہ آج صوبے میں امن وامان کی حالت انتہائی خراب ہے عوام الناس اغواء کاروں اور ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں یرغمال زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ حکمران میگاکرپشن ‘ قبضہ گری ‘ اقرباء پروری ‘ ذاتی گروہی مفادات کے حصول کو مقصد بنا بیٹھے ہیں صحت ‘ تعلیم کے شعبے میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی ہیں لاسکے مقررین نے کہاکہ صوبے میں غیر سرکاری ادارے حکومتی جماعتوں کی بی ٹیم اور صرف ان کے تجویز کردہ اسکیمات کو ترجیحات میں رکھ رہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی اس غیر منصفانہ رویہ کے خلاف بہت جلد صوبے میں غیرسرکاری اداروں کے حکام بالا سے تحریر اً شکایت اور مراسلے بھیجے گی اور ان اداروں کے خلاف عملاً احتجاج ریکارڈ کرے گی بعدازاں ملک شکور کاکڑ نے اپنی رہائش گاہ پر صوبائی و ضلعی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا دریں اثناء صوبائی قائدین اتوار31 جولائی کو صبح 10 بجے برشور بازار میں جلسہ سے خطاب کریں گے

متعلقہ عنوان :