پاکستان میں معیشت اور جمہوریت بہتر ہو رہی ہیں، امریکہ دونوں معاملات میں پاکستان کی مدد کررہا ہے ، ایف 16 طیاروں کے معاملے میں سبسڈی دینے کا مسئلہ تھا، فروخت یا منتقلیکا نہیں ، ایف 16طیاروں پر سبسڈی دینے پر کانگریس میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے ابھی تک محفوظ ٹھکانے موجود ہیں

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 28 جولائی 2016 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت اور جمہوریت بہتر ہو رہی ہیں، امریکہ ان دونوں معاملات میں پاکستان کی مدد کررہا ہے ، ایف سولہ کے معاملے میں سبسڈی دینے کا مسئلہ تھا سیل یا ٹرانسفر کا نہیں تھا ، پاکستان کے پاس پہلے بھی ایف سولہ موجود ہیں ، اس پر سبسڈی دینے پر کانگریس میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہاں حقانی نیٹ ورک کے ابھی تک محفوظ ٹھکانے موجود ہیں ۔

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت اور جمہوریت بہتر ہو رہی ہیں ۔ کراچی کے حالات بھی پہلے سے بہتر ہیں ۔ امریکہ ان معاملات میں پاکستان کی مدد کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ ایف سولہ کے معاملے میں سبسڈی دینے پر کانگریس میح مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ یہاں حقانی نیٹ ورک کے ابھی تک پاکستان میں ٹھکانے موجود ہیں جو افغانستان اور امریکہ کے مفاد کے خلاف کام کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے چل رہا ہے جس وجہ سے پاکستان میں امن قائم ہو رہا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین پڑوسی ممالک پر حملوں میں استعمال نہ ہو ۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ نوشکی ڈرون حملے میں وہ شخص ہلاک ہوا جس کی وجہ سے ہزاروں معصوم جانیں گئیں۔…