Live Updates

نیب نے تحریک انصاف کی درخواست مستردکردی- اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کیس نہ کھولنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 17:25

نیب نے تحریک انصاف کی درخواست مستردکردی- اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کیس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) نیب نے تحریک انصاف کی درخواست مستردکرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اور وزیراعظم نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کیس نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں مبینہ کرپشن پر بابر غوری اور نبیل گبول کو طلبی کے نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

نیب بغیر ثبوت کسی بھی شکایت پر کارروائی نہیں کرتا۔نیب قانون کے تحت بند کی گئی تحقیقات دوبارہ کھولنے کا مجاز نہیں۔ دوسری جانب نیب نے سابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ بابر غوری اور وزیر مملکت نبیل گبول کو آئندہ ہفتے طلب کر لیا ہے۔ دونوں وزراءپر کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیرقانونی بھرتیوں اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات