میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے ، صحافیوں کی انشورنس ہونی چاہیے ‘ سینئر صحافیوں کا مطالبہ
میڈیا ہاؤسز دہشتگردی انتہاپسندی جارحیت اور فرقہ وارانہ فسادات پر محتاط پالیسی اختیار کریں ‘ تربیتی ورکشاپ سے خطاب
ہفتہ 30 جولائی 2016 20:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے ، صحافیوں کی انشورنس ہونی چاہیے ،کے پی کے میں جس طرح صحافیوں کی لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس کی گئی ہے باقی تمام صوبوں کو بھی کے پی کے کی تقلید کرنی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ،عارف نظامی ، صدر لاہور پریس کلب محمد شہبازمیاں اور مہرتارڑ نے ایک غیر سرکاری تنظیم انڈویجوئل لینڈ کے زیر اہتمام ــــ میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ صحافیوں کی ایک تربیتی ورکشاپ کے دوران کیا۔
اس تربیتی ورکشاپ کی میزبانی کے فرائض این جی او کی منتظم سندس سیدہ اور معروف ٹی وی کمپیئر توثیق حیدرنے سر انجام دیے ۔مقررین نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کی ذمہ داری صرف مالکان کی ہی نہیں بلکہ مالکان اور حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، تمام صحافتی اداروں کے مالکان کیلئے لازم ہے کہ وہ صحافی کارکنوں کی گروپ انشورنس اور ہیلتھ انشورنس کروائیں، دہشتگردی کے واقعات کی کوریج کے دوران صحافیوں کیلئے خصوصی ضابطہ کار طے ہونا چاہیے تاکہ ان کی زندگیوں کو لا حق ہونیوالے خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔(جاری ہے)
میڈیا ہاؤسز کو چاہیے کہ جس قدر ہو سکے دہشتگردی انتہاپسندی جارحیت اور فرقہ وارانہ فسادات پر محتاط پالیسی اختیار کریں تاکہ ان کے اپنے لیے سکیورٹی کے مسائل پیدا نہ ہوں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.