رینجرز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ کا جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ

ہفتہ 30 جولائی 2016 22:34

لاڑکانہ ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی ۔2016ء) رینجرز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ نے کہا کہ رینجرز پر ہونے والے حملے میں دو بم استعمال ہوئے ایک رینجرز اہلکار شہید چار رینجرز اہلکار زخمی اور 9 راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ عبد اللہ شیخ نے مزید کہا کہ واقعہ میں آدھا آدھا کلو کے دو بم استعمال ہوئے جن میں بال بیرنگ میں موجود تھے، ایک بم سڑک کنارے کھڑی سائیکل اور دوسرا کچرے کے ڈھیر میں رکھا گیا تھا جو وقفہ سے پھٹا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار شہید چار زخمی جبکہ 9 راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

زخمیوں کی بہتر بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعہ کا وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی نوٹس لیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی جس میں ایس ایس پی لاڑکانہ، ایس ایس پی شکارپور، ایس ایس پی قمبر اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ شامل ہیں جو واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ نے مزید کہا کہ ملوث افراد کے نزدیک پہنچ چکے ہیں، مجرمان کا تعلق قمبر شہدادکوٹ اضلاع سے مل رہا ہے انہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :