پارٹی کوپشتون ایس ایف کے کرداراورقربانیوں پرفخررہاہے،رہنماء اے این پی

پشتون ایس ایف اپنی جمہوری ،سیاسی وقومی روایات کوبرقراررکھتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کوقرض سمجھ کرباکردارکاوش اپنائے گی،اصغرخان اچکزئی،انجینئرزمرک خان اچکزئی،ارباب عمرفاروق ،ملک انعام کاکڑکاپشتون ایس ایف کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 30 جولائی 2016 22:44

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی کو پشتون نوجوانوں کی نمائندہ سیال مہذب،علم و ہنر سے لیس تنظیم پشتون ایس ایف کے کردار قربانیوں پشتون قومی تحریک کے شانہ بشانہ جدوجہد پر فخر رہا ہے صوبائی قیادت نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران جس محنت اور جانفشانی سے کام کیا تمام پشتونخوا وطن میں علم و ہنر کے فروغ کیلئے تعلیمی آگاہی مہم کامیابی سے ہمکنار کرائی اور دھرتی ماں پارٹی کے ہر احتجاج اکابرین کے قومی ایام یا پھر طلباء کے حقوق اور تعلیمی اداروں کو پرامن تعلیمی ماحول کے قیام کیلئے شانہ بشانہ جدوجہد کی اور یہ امید رکھتے ہیں کہ پشتون ایس ایف اپنی جمہوری ‘ سیاسی و قومی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو قرض سمجھ کر باکردار کاوش اپنائے گی ان خیالات کا اظہار پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزر اصغر خان اچکزئی ‘ پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی ‘صوبائی سینئر نائب صدر ارباب عمر فاروق اورپشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے پشتون ایس ایف صوبائی کابینہ اجلاس منعقدہ ارباب ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ منعقد ہوا جس میں صوبائی ایڈوائزر اصغر خان اچکزئی ‘ پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اور نوابزادہ عمرفاروق نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں پی ایس ایف کی صوبائی کابینہ نے اتفاق رائے سے 3 رکنی الیکشن و آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی اور تمام ادارے تحلیل کر دیئے گئے الیکشن و آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شہباز ایسوٹ سیکرٹری معصوم خان مہترزئی ‘ ممبر صحبت خان اچکزئی ہونگے جو 3 مہینوں میں ممبر سازی فارم بنیادی یونٹ انتخابات اورصوبائی انتخابات منعقد کرائے گی اجلاس میں پی ایس ایف آئین میں ضروری ترامیم کیلئے 3 رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ملک انعام کاکڑ اخلاق احمد بازئی ‘ ملک سنگین مہترزئی پر مشتمل ہوگی جبکہ آئینی کمیٹی کے ساتھ رہنمائی اور مشاورت کیلئے پارٹی کے صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ‘ ڈپٹی سیکرٹری سید امیرعلی آغا ‘ موجود ہونگے صوبائی آئین میں ضروری ترامیم کی منظوری پشتون ایس ایف کے صوبائی مجلس عاملہ سے لی جائے گی بعدازاں پشتون ایس ایف کے سبکدوش ہونے والی کابینہ کے اعزاز میں نوابزادہ ارباب عمر کاسی نے عصرانہ دیا