شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،7دہشت گرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جولائی 2016 02:58

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،7دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جولائی۔2016ء) شیخوپورہ میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرینیڈ، کلاشنکوف اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے لاہور اور شیخوپورہ کی اہم تنصیبات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں ۔ دہشت گرد لاہور اور شیخوپورہ میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے علاقے کی ناکابندی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :