Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ٗ حکومت کے خلاف تحریک کے دوران 7 اگست کے پلان پر غور

خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کرکے وزیر اعظم نواز شریف کو قانون کے تابعداری پر مجبور کردیں گے ٗعمران خان 7 اگست پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہو گا، خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کریں گے ٗ خطاب

اتوار 31 جولائی 2016 16:00

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ٗ حکومت کے خلاف تحریک کے دوران 7 اگست کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کرکے وزیر اعظم نواز شریف کو قانون کے تابعداری پر مجبور کردیں گے۔بنی گالا میں عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے علاوہ پنجاب کے چاروں ریجنز کے صدورنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاناما لیکس معاملے پر تحریک کے لئے حکمت عملی، حکومت کے خلاف تحریک کے دوران 7 اگست کے پلان اور پشاور سے راولپنڈی تک مارچ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ اور بدعنوان سیاسی ٹولہ جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، پاکستان تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑا ہے،ترکی میں سیاستدانوں سے بڑھ کرعوام نے جمہوریت کی حفاظت کی، قوم کو کرپٹ اشرافیہ یا مستحکم جمہوریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ قوم کی امیدوں کا واحد مرکزتحریک انصاف ہے، 7 اگست سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہو گا۔ ہم خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کریں گے اوروزیراعظم کو قانون کے تابعداری پر مجبور کردیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات