تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کیخلاف بنی گالہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

عمران خان سے زمینوں پر عبد العلیم خان کے ناجائز قبضے کو ختم کروانے کا مطالبہ کرتے رہے ‘عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا

اتوار 31 جولائی 2016 23:58

تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کیخلاف بنی گالہ کے باہر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کیخلاف بنی گالہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ‘تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سے زمینوں پر عبد العلیم خان کے ناجائز قبضے کو ختم کروانے کا مطالبہ کرتے رہے جبکہ عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز درجنوں افراد نے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحر یک انصاف کے سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کیخلاف قبضہ کر نے کا الزام لگا تے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہر ین نے عبد العلیم خان کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ علیم خان نے انکی زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں اس لیے عمران خان کو چاہیے کہ وہ اس کا سخت نوٹس لیں اور علیم خان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ہماری زمین واپس دلائیں ۔

متعلقہ عنوان :