لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

لاہور کے10سے زائد مقامات پر لوڈشیڈ نگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے ‘سمن آباد مظاہرین روڈ بلاک کر کے نعرے بازی کرتے رہے

اتوار 31 جولائی 2016 23:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ‘لاہور کے10سے زائد مقامات پر لوڈشیڈ نگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے ‘سمن آباد مظاہرین روڈ بلاک کر کے نعرے بازی کرتے رہے ‘وزیر اعظم نوازشر یف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب دیگر شہروں میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ شروع ہوگئی ہے لاہور میں حبس اور گرمی سے ستائے شہریوں کا لوڈشیڈنگ نے جینامحال کردیا، دن تودرکنار، لاہوریئے رات کے سکون کو بھی ترس کررہ گئے تین دن سے لاہورکے علاقوں ٹان شپ ، گرین ٹا ؤن اور ملحقہ علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، ہر دو سے تین گھنٹوں بعد 20منٹ کیلئے بجلی آتی ہے لیکن پھر غائب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے فریج پانی بھی ٹھنڈانہیں کررہے جبکہ شدید حبس میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے راتوں کی نیند بھی غارت ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ٹا ؤن شپ سے تسلیم خان نے بتایاکہ صبح سات بجے سے بجلی بند ہوئی اور دوبارہ پہر چار بجے آئی ، بٹ چوک کے یوسف نے بتایاکہ تین دن سے بجلی کبھی کبھی 15منٹ کیلئے آجاتی ہے ، رات دروازے میں بیٹھے گزرجاتی ہے ،بٹ چوک ٹا ؤن شپ سے ہی ملک بشیر نے کہاکہ رمضان میں اور اس کے بعد تب تک بجلی آتی رہی ، جب حکمران بیرون ملک تھے لیکن حکمرانوں کی واپسی کیساتھ ہی معمول سے کئی گنا زائد بجلی کے بل بھی آگئے ہیں اور بجلی بھی غائب رہناشروع ہوگئی ، شکایات کے باوجود کچھ نہیں ہوسکا، اتوار کی چھٹی کے باوجود بجلی غائب ہے۔

متعلقہ عنوان :