پاکستان اپنی پیداوار کا صرف 5 فیصد آم برآمد کررہا ہے،منور حسن

پیر 1 اگست 2016 12:17

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اگست۔2016ء) پاکستان آم پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جہاں پر سالانہ 1.5 ملین ٹن سے زائد پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ معروف زرعی تحقیق کار منور حسن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران ملک میں 1.7 ملین ٹن آم کی پیداوار متوقع ہے۔

(جاری ہے)

آم پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک برآمدات کے حوالے سے خاطر خواہ استفادہ نہیں کررہا اور اپنی پیداوار کا صرف 5 فیصد آم برآمد کررہا ہے جس سے آم برآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان چھٹے نمبر پر آتا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے پھلوں میں آم کا دوسرا نمبر ہے جو اپنے ذائقے اور معیار کے حوالے سے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آم کی پیداوار کے فروغ اور قومی برآمدات کے اضافہ کے لئے جد دٹیکنالوجی سے استفادہ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :