پنجاب حکومت نے صوبے میں‌42ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا

اساتذہ کی بھرتی این ٹی ایس کے تحت ہوگی،سکولوں‌ میں‌ طلبا کی تعداد80 لاکھ سے بڑھ کر سوا کروڑ ہوگئی ہے۔وزیرتعلیم رانا مشہود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 اگست 2016 15:38

پنجاب حکومت نے صوبے میں‌42ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست2016ء) :پنجاب حکومت نے صوبے میں‌42ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اساتذہ کی بھرتی این ٹی ایس کے تحت ہوگی۔اس بات کا اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سکولوں‌ کا ڈیٹا انٹرنیٹ سے منسلک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعوی کیا کہ پنجاب کے سکولوں‌ میں‌ طلبا کی تعداد80 لاکھ سے بڑھ کر سوا کروڑ ہوگئی ہے۔جبکہ پنجاب کے سکولوں‌میں نہ صرف طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ تعلیمی معیار میں‌ بھی بہتری لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں طلبا کی حاضری92 فیصد ہے جبکہ حکومت طلبا کیلئے نالج پارک بھی بنا رہی ہے۔