شام میں باغیوں نے روس کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا‘ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے۔روسی حکام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 اگست 2016 16:17

شام میں باغیوں نے روس کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا‘ ایم آئی 8 ہیلی ..

ماسکو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم اگست۔2016ء) شام میں روس کے فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ روسی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر شام کے صوبے حلب میں امدادی سامان پہنچانے کے بعد واپس آرہا تھا جب اسے صوبہ ادلب میں زمین سے نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ صوبہ ادلب میں شامی باغیوں کا قبضہ ہے جبکہ روس شام کی خانہ جنگی میں صدر بشارالاسد کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کریملن میں روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ جہاں تک ہماری اطلاعات ہیں ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں عملے کے تین ارکان اور شام میں روسی مفاہمتی سینٹر کے دو اہلکار سوار تھے اور انہوں نے زمین پر موجود افراد کی زندگیاں بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کو سنسان مقام پر گرایا۔گرایا جانے والا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر مال برداری کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس واقعے کے بعد شام میں روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل 22 جولائی کو بھی ایک روسی کنٹریکٹ فوجی نکیتا شیو شینکو حلب صوبے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :