طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث لاھور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی دو پروازیں منسوخ

سولہ سے زائد تاخیر کا شکار ہیں ‘الالمپور سے آنے والی پرواز 899 اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے ھی لاھور پہنچ گئی

پیر 1 اگست 2016 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء) طیاروں کی کمی اورفنی خرابیوں کے باعث لاھور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی دو پروازیں منسوخ جبکہ سولہ سے زائد تاخیر کا شکار رھیں‘ دوسری جانب پی آئی اے کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز 899 اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے ھی لاھور پہنچ گئی۔لاھور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی اور کم بکنگ کیباعث ایئربلیو کی لاھور سے جدہ جانے والی پرواز 470 سمیت شاھین ایئر کی پرواز 717 کو منسوخ کر دیا گیا۔

اسی طرح شاھین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز 718 ایک گھنٹے کی تاخیر سے لاھور پہنچی۔ پی آئی ایکی کویت سے آنے والی پرواز پی کے 206 پینتیس منٹ کی تاخیر سے لاھور پہنچی پی آئی اے کی لاھور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650 ساڑھے3 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ھوئی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی لاھور سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ھوئی۔

پی آئی اے کی ہی لاھور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 پینتالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ھوئی۔ ایئربلیو کی لاھور سے ریاض جانے والی پرواز 474 پچیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ھوئی۔شاھین ایئر کی لاھور سے دبئی جانے والی پرواز 766 اکیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ھوئی۔ سری لنکن فضائی کمپنی ماھن لنکا کی لاھور سے کولمبو جانے والی پرواز 186 ایک گھنٹہ 10 منٹ کی تاخیر سے روانہ ھوئی۔ ایمریٹس کی لاھور سے دبئی جانے والی پرواز تیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ھوئی جبکہ حیران کن طور پر پی آئی اے کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز اپنے مقررہ وقت سے 1 گھنٹہ پہلے ھی لاھور ایئرپورٹ پہنچ گئی جس سے مسافر خوشگوار حیرت میں مبتلا ھو گئے۔