سارک کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی بھارتی وفد کی پاکستان آمد

پیر 1 اگست 2016 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء) پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی بھارتی وفد کی پاکستان آمد۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بھارتی وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آیاجس میں بھاکی بندروال،پرشانت اگروال اور پردیپ کمار شامل ہیں۔بھارتی وفد پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس کے انتظامی اور سیکیورٹی کے امور کا جائزہ لیں گے جن کی کلیئرنس رپورٹ کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :