پنجاب پولیس کے ویلفیئر فنڈز میں خورد برد، ڈی جی نیب کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کے ویلفیئر فنڈز میں خورد برد کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کر دیا

پیر 1 اگست 2016 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء) پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے ویلفیئر فنڈز پر بھی اعلی افسران ہاتھ صاف کرنے لگے‘40 سالوں میں 10 ارب کا فنڈ اکھٹا ہوا لیکن اہلکاروں کی فلاح بہبود پر خرچ نہیں کیا گیا۔ اعلی پولیس افسران ویلفیئر فنڈز سے اپنے دفاتر اور گھروں کی تزئین و آرائش کرنے کے علاوہ اس فنڈز کا ذاتی معاملات میں بے دریغ استعمال کرنے لگے۔

(جاری ہے)

رولز کے تحت ویلفیئر فنڈ صرف کانسٹیبل سے لیکر ڈی ایس پی تک کے افسران پر خرچ ہو سکتا ہے۔ سابق ایس ایچ او شریف سندھو نیویلفیئر فنڈز میں کروڑوں روپے کی خورد برد کی تحقیقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیدیا۔ درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ نے عدالت کو ویلفیئر فنڈز میں خورد برد کے ذمہ دار آئی جی پنجاب ہیں۔ عدالت نے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ پنجاب پولیس کے ویلفیئر فنڈ میں خوردبرد سے متعلق نیب پنجاب کو انکوائری کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی جی نیب سے 11 اگست کو رپورٹ بھی طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :