دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے رینجرز آپریشن صرف سندھ میں نہیں، بلکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی ہونا چاہیے۔مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کا مطالبہ
میاں محمد ندیم منگل 2 اگست 2016 10:56
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2016ء) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے رینجرز آپریشن صرف سندھ میں نہیں، بلکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ صوبے میں رینجرز کی کارروائیوں سے وہ ناکام ہوجائے گی، بلکہ اس وقت ان واقعات پر کنٹرول حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت ناکامی اور کامیاب کے چکر میں 8 سال پہلے ہی کھو چکی ہے اور اب مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے میں کافی پس و پیش سے کام لیا گیا، کیونکہ پیپلز پارٹی کو ڈر تھا کہ اگر ایسا ہوا تو ان کے لوگوں کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔(جاری ہے)
رمیش کمار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بار بار یہ کہہ رہی ہے کہ کراچی میں امن رینجرز کی وجہ سے آیا ہے، لہذا سندھ میں بھی اسی طرح کے اختیارات دیئے جائیں، تاکہ وہاں موجودہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کئی بار کہنے کے باوجودہ ابھی تک پورے صوبے میں یہ اختیارات نہیں دیئے گئے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اندرون سندھ کئی شہروں میں رینجرز پہلے سے موجود ہے، لیکن مسئلہ ان اختیارات کا ہے جو انہیں کراچی کے لیے دیئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سندھ حکومت نے رینجرز کے قیام میں ایک سال اور کراچی میں خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی منظوری دی تھی۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاو¿س کے بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی توثیق شدہ سفارشات اب وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو بھیجی جائیں گی، جہاں سے رینجرز کے قیام اور اختیارات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔سندھ میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے نے رواں برس ا±س وقت شدت اختیار کی، جب صوبائی حکومت نے ان اختیارات میں توسیع میں پس و پیش سے کام لیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ رینجرز کو کراچی میں خصوصی اختیارات دیئے گئے تھے جس کی مدت رواں ماہ 19 جولائی کو ختم ہوگئی تھی۔کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع اور یہی اختیارات سندھ کے باقی شہروں میں دینے یا نا دینے کے لیے گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا دبئی میں ایک اہم اجلاس بھی ہوا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.