لاہور سے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 اگست 2016 11:13

لاہور سے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2016ءصوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں شعیب داود اور حسن علی شامل ہیں۔ جنہیں لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب خفیہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم حزب التحریر سے ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے منافرت پر مبنی لٹریچر برآمد ہوا ہے جبکہ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :