سائیکل چوری کرنے والا جیل میں جبکہ اربوں لوٹنے والے آزاد گھومتے ہیں-چیف جسٹس آف پاکستان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 اگست 2016 11:44

سائیکل چوری کرنے والا جیل میں جبکہ اربوں لوٹنے والے آزاد گھومتے ہیں-چیف ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ سائیکل چوری کرنے والا جیل میں جبکہ اربوں لوٹنے والے آزاد گھومتے ہیں- نیب اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کرتا۔سپریم کورٹ میں سندھ میں اشتہارات کی مد میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا معمولی جرائم والے جیلوں میں جبکہ اربوں کی کرپشن والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب سے استفسار کیا کہ شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے یا نہیں ، اگر وہ مفرور ہے تو اس کی جائیداد ضبط کیوں نہ کی گئی۔ عدالت نے سماعت دو ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :